Monday, March 23, 2015



ریاض(نیوزڈیسک)ایک سعودی طالب علم نے اپنے انگریزی کے پرچے میں ایسے جواب دئیے کہ اس کے ٹیچر نے اپنے شعبے سے مستعفیٰ ہو کر ہمیشہ کے لئے ٹیچنگ سے کنارہ کشی اختیارکر لی ہے۔ سعودی اخبار ’صدا‘ نے سکول ،ٹیچر اور طالبعلم کا نام لئے بغیر لکھا ہے کہ انگریزی کے استاد کو طالب علم کے جواب دیکھ کر اس قدر دھچکا لگا کہ اس نے اسی وقت مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا اور یہ تمام باتیں اپنے استعفیٰ میں لکھنے کے بعد یہ بھی لکھا کہ وہ اب اس شعبے سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔
اخبار نے پیپر کی کاپی چھاپی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم نے انگریزی کے پرچے کو عربی میں حل کیا ہے۔ایک سوال میں کہا گیا ہے کہ ’web cam‘کا جملہ بنائیں تو طالب علم نے عربی میں جواب دیا ہے ’آج آلو کا کیا بھاﺅ ہے۔‘ایک اور سوال میں اسے ’post‘ کا جملہ بنانے کے لئے کہا گیا ہے لیکن اس نے عربی میں لکھا ہے ’اپنی ماں کے ہاتھ کو روزانہ بوسہ دو۔‘




0 comments:

Post a Comment