Tuesday, March 24, 2015




سالٹ لیک سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اٹاہ میں سزائے موت کیلئے فائرنگ سکواڈ کاطریقہ بحال کردیاگیاہے جس کی منظوری گورنر نے بھی دیدی ہے تاہم یہ طریقہ زہریلے انجکشن کی عدم دستیابی کی صورت میں اپنایاجائے گا۔ 

فائرنگ کرکے سزائے موت دینے کی منظوری منگل کو ریاست کی سینٹ نے دیدی تھی جس کے بعد بل گورنر کو بھیج دیاگیاجن کے دستخط کے ساتھ ہی یہ بل قانون میں بدل گیا۔
اس مجوزہ قانون سازی کے سرپرست کہتے ہیں کہ سزائے موت کے قیدیوں کو ’فائرنگ سکواڈ‘ کے سامنے پیش کرنا، زہریلاانجکشن دینے کے مقابلے میں زیادہ رحم دلانہ معاملہ ہے۔
بتایاگیاہے کہ حالیہ دنوں میں انجکشنز کے ناکارہ ہونے اور نئی ادویات کے مرغوبے کی عدم دستیابی کے نتیجے میں، متعدد قیدیوں کو تکلیف دہ سزائے موت دیکھنی پڑی تاہم فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دیے جانے کے ناقدین کہتے ہیں کہ تاریخی طور پر یہ پرتشدد دِنوں کی یاد دلائے گا۔

0 comments:

Post a Comment