Saturday, April 4, 2015

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین زراعت نے پھلوں کے بادشاہ آم اور آلو بخارے کے ملاپ سے ایک نیا پھل تیار کر لیا ہ بیک وقت آلو بخارے اور آم کا ذائقہ دے گا اور اسے جلد ہی برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ 
ماہرین نے چمکتے ہوئے نارنجی رنگ کے اس پھل کو ”پلینگو“ کا نام دیا ہے جو آم (مینگو) اور آلو بخارے (پلم) کا ملاپ ہے، اسے اردو میں آمو بخارہ کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ مارک اینڈ سپینسر کمپنی نے تھائی لینڈ میں برسوں کوششوں کے بعد یہ پھل تیار کیا ہے اور اس کی ریکارڈ فروخت کی توقع کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پھل اگلے ہفتے تک فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے اور اس کا ذائقہ عوام کو بہت پسند آئے گا۔ 
اس سے قبل ماہرین لیموں کو ایک پھل کے ساتھ ملاکر میٹھے لیموں تیار کرچکے ہیں جب کہ مختلف بیریز کو ملا کر ایک نئی بوئیسن بیری بھی بنائی گئی ہے تاہم وہ زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکی۔

0 comments:

Post a Comment