Saturday, April 4, 2015

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی اسلام آبادطاہر عالم خان  نے ناکوں پر منشیات لے جانے والوں پر مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر آئی جی اسلام آباد کاتحریری بیان سامنے آیا ہے جس میں شراب اور چرس رکھنے والوں سے چشم پوشی کی ہدایت کی گئی ہے ۔آئی جی کی  طرف سے دیئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ جس شخص کے پاس شراب کی ایک بوتل ملے اسے جانے دیا جائے اور کوئی ایکشن نہ لیا جائے ۔آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ ناکوں پر بے وجہ لوگوں کوروکنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس نے شراب ایک بوتل پر بھی سوموٹو لیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment