Thursday, April 2, 2015

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں نرسنگ سکول کی ایک طالبہ نے ناقابل یقین سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نومولود بچے کو اپنے ہاسٹل کی نویں منزل سے نیچے پختہ فرش پر پھینک کر ہلاک کردیا۔
"Sina News" کے مطابق دلخراش واقعہ 27 مارچ کو صوبہ ہینان کے سیکنڈ ہیلتھ سکول میں پیش آیا۔ نرسنگ سکول کے ہاسٹل کے قریب موجود بس ڈرائیوروں نے بتایا کہ انہیں کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کوئی بچہ ہے۔ وینگ نامی ایک ڈرائیور نے بتایا کہ کچھ دیر بعد عمارت سے لڑکیوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ایک نومولود بچے کو نویں منزل سے باہر پھینک دیا گیا ہے۔

 ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بچے کو جنم دینے والی طالبہ کا نام ہاﺅ ہے اور وہ سیکنڈ ایئر کی سٹوڈنٹ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بچے کی پیدائش سہ پہر تین بجے ہوئی اور اسے تقریباً ایک گھنٹے بعد تقریباً 100 فٹ کی بلندی سے پھینک کر ہلاک کردیا گیا۔ ملزمہ کی ساتھی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے اور وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ بچے کی پیدائش کس وقت ہوئی۔ مقامی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment