Saturday, April 4, 2015

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور ترکی کی بحری افواج مشترکہ طور پر بحیرہ عرب میں یمن کے ساحلوں، خلیج، عدن اور یہاں واقع بحیرہ احمر تک رسائی کی اہم گزرگاہ باب المندب کی حفاظت کیلئے سعودی بحریہ کی معاونت کریں گی۔ پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ اس علاقہ کی جانب روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ عالمی بحری اتحاد سی ایف سی 150 میں شامل پاکستان کا ایک فریگیٹ اور ایک آبدوز پہلے سے خلیج عدن کے پانیوں میں موجود ہیں۔
پاک بحریہ صومالیہ کے ساحلوں کے قریب انسدادِ قزاقی کیلئے عالمی اتحاد اور سی ایف ٹی 151 کا بھی حصہ ہے۔ ایک دہائی سے ان دونوں اتحادوں میں شمولیت کے باعث پاک بحریہ خلیج عدن اور اسکے گردونواح اور بحریہ عرب و بحیرہ احمر کے ماحول سے خوب واقف ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی بحریہ پہلے ہی عدن کے ساحلوں کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے اور اب باغیوں کیلئے ان ساحلوں سے مدد حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ متحدہ عرب امارات اور مصر کے بحری جنگی جہاز بھی علاقہ میں پہنچ رہے ہیں۔
ان بحری گزرگاہوں میں پاکستانی بحریہ کی موجودگی سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرے گی اور حوثی باغیوں کا قبضہ باب المندب پر نہیں ہوپائے گا۔پاکستان بحریہ تمام مسلم ممالک کی بحریہ سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے۔

0 comments:

Post a Comment