Thursday, April 2, 2015

لاہور(زاہد علی خان)ٹریفک پولیس نے شہر میں ون ویلنگ کو ختم کرنے کیلئے ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے اور ان کی گاڑیاں 72 گھنٹے تک تھانوں میں بند کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس نے ون ویلروں کو پکڑنے کیلئے مختلف چوکوں پر ٹریفک کی بھاری نفری تعینات بھی کر دی ہے اور ہیوی بائیکس چلانے والے 2سو ٹریفک وارڈنز کو جدید کیمرے بھی فراہم کر دیئے ہیں تا کہ وہ ون ویلنگ کرنے والوں کی تصاویر لیکر محفوظ کر لیں۔چیف ٹریفک افسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے روز نامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ون ویلنگ کیوجہ سے درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ان واقعات کی روک تھام کے لئے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اوراس کیلئے انہیں کیمرے بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں ۔اب تک 50کے لگ بھگ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف50سے زائد مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں اور مقامی پولیس ان کو گرفتار کر کے سزا دلوائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے جرم لگائے جار ہے ہیں لیکن یہ سفارش کی جا رہی ہے کہ ایسی خطر ناک ڈرائیونگ کیخلاف دہشتگردی کی دفعہ 7ATAلگائی جائے۔ ون ویلنگ

0 comments:

Post a Comment