Thursday, April 2, 2015

لاہور (آن لائن) جنوبی پنجاب سے ایم این اے جمشید دستی جو کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلہ میں سائیکل پر سفر کررہے ہیں بدھ کے روز لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، روانگی سے قبل انہوں نے مزار حضرت داتا گنج بخشؒ پر حاضری دی، کالا شاہ کاکو، مریدکے اور کامونکے پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب تک احتساب بل پاس نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔ الطاف حسین برطانیہ کے کہنے پر کراچی میں قتل و غارت کرارہے ہیں نائن زیرو پورے ملک میں دہشت گردی کا مرکز ہے، عمران خان قوم پر رحم کریں اور نورا کشتی چھوڑدیں کیونکہ قوم اس کی تبدیلی دیکھ چکی ہے نواز شریف کے ساتھ اندر سے ملے ہوئے ہیں اس سال تو کیا کسی سال بھی الیکشن میں عمران خان کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہوں نے لانگ مارچ اور دھرنا کی آڑ میں قوم سے تاریخی دھوکہ کیا، عمران خان نے بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح پیسے لے کر ٹکٹ دئیے قوم ان تینوں کا بہت جلد احتساب کرے گی۔

0 comments:

Post a Comment