Monday, April 6, 2015


برمنگھم (نیوز ڈیسک) کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم رہے لیکن اس کے باوجود موجودہ دور میں مردوں کی ایک بڑی تعداد اس مسئلے کا شکار ہے، کیونکہ ان میں سے اکثر کو یہ معلوم نہیں کہ روزمرہ استعمال کی بظاہر بے ضرر اشیاءبھی تولیدی صحت کو تباہ کرسکتی ہیں۔ کچھ ایسی ہی تشیوشناک اشیاءکا احوال درج ذیل ہے جن سے آپ کو خبر دار رہنے کی ضرورت ہے۔
٭ صابن
آج کل صابنوں میں ٹرائیکلوسان نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے جو مردانہ ہارمون میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ صابن خریدتے وقت یہ یقین کرلیں کہ یہ ٹرائیکلوسان سے پاک ہے۔
٭ لیپ ٹاپ
متعدد تحقیقات یہ ثابت کرچکی ہیں کہ لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی حرارت کی شعاعیں سپرم کی موت اور کمزوری کا باعث بنتی ہیں۔ لیپ ٹاپ استعمال ضرور کریں لیکن اسے اپنی گود میں ہرگز نہ رکھیں۔
٭ تمباکو نوشی
برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی مردانہ صحت دیگر افراد کی نسبت تقریباً 10 سے 40 فیصد کم ہوتی ہے۔
٭ مٹھائیاں
مٹھائی کا شوق اینڈو کرائن نظام کی خرابی اور تولیدی صحت میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ کوشش کریں کہ مٹھائیوں کا کم از کم استعمال کیا جائے۔

٭ انڈرویئر
سپرم کو زندہ رہنے کے لئے جسم کے عمومی درجہ حرارت سے کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اسی لئے قدرت نے اس کا مقام جسم کی حرارت سے قدرے فاصلے پر رکھا ہے، لیکن تنگ انڈرویئر کی وجہ سے سپرم کی محافظ تھیلی جسم کے ساتھ چپکی رہتی ہے اور یوں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے سپرم کی صحت سخت متاثر ہوتی ہے۔ تنگ انڈرویئر سے ہمیشہ اجتناب کریں۔

0 comments:

Post a Comment