Monday, April 6, 2015



کراچی(نیوزڈیسک)ساس اور بہو کا تعلق ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو کچھ خاص پسند نہیں کرتیں۔آئیے آپ کو آج ان باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو لڑکیوں کی ساسیں انہیں نہیں بتاتیں۔
وہ میرا بیٹا ہے
اکثرساسیں اپنی بہوﺅں کو کہتی ہیں کہ وہ میرا بیٹا پہلے ہے اور بعد میں تمہارا شوہر ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ وہ کبھی یہ نہ بتائیں کہ وہ آپ کا شوہر ہے۔
گھر میں اجارہ داری
انہوں نے کافی عرصہ گھر میں راج کیا ہوتا ہے لہذا بہو کے آنے کے بعد انہیں اپنی حکومت ختم ہوتے ہوئے لگتی ہے لہذا وہ کبھی یہ نہیں کہیں گی کہ تمہاری وجہ سے یہ تباہی آئی ہے۔
بیٹے کی بات
وہ کبھی وہ بات آپ کو نہیں بتائیں گی جن میں انہیں لگے کہ آپ کے شوہر اور ان کے بیٹے کی عزت کم ہوگی۔
بیٹے سے بات کرکے آپ کو نہیں بتائیں گی
اپنے بیٹے سے کوئی بات کرنی ہوتو وہ کبھی بھی آپ کو نہیں بتائیں گی کہ انہوں نے اس سے کیا بات کی۔
زیور کی خریداری
وہ کبھی آپ کو زیور کی خریداری میں مدد دنہیں دیں گی بلکہ ان کی کوشش ہوگی کہ آپ کبھی بھی زیور نہ خریدیں۔

اپنی اچھی زندگی کا راز
وہ آپ کو ضرور یہ کہیں گی کہ ان کی زندگی بہت کامیاب رہی ہے لیکن وہ کبھی بھی اس کامیابی کی اصل وجہ نہیں بتائیں گی بلکہ ہمیشہ وہ باتیں کہیں گی جس سے آپ کو زیادہ کام کرنا پڑے۔
کبھی شکریہ ادا نہ کرنا
آپ چاہیں ان کے لئے دن رات کام کرلیں لیکن وہ کبھی اس کا شکریہ منہ سے ادا نہیں کریں گی۔چاہے دل میں وہ جانتی ہوں کہ آپ نے ان کی بہت خدمت کی ہے لیکن وہ بہت کم شکریہ کہیں گی۔

خوش قسمتی
وہ یہ نہیں کہیں گی کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ ان کی بہو ہیں۔

0 comments:

Post a Comment