Monday, April 6, 2015



ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت مہنگے مہنگے فنکار کام کررہے ہیں۔ان فنکاروں کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ اس قدر زیادہ ہے کہ شاید سن کر آپ کو یقین بھی نہ آئے۔آئیے آپ کو چند سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
عامر خان
وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔14مارچ 1965ءکو ہولی فیملی ہسپتال باندرہ ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر خان نے چائلڈ سٹار کے طور پر اپنے انکل کی فلم’یادوں کی بارات‘میںآٹھ سال کی عمر میں کام کیا۔اس کے بعد بطور ہیرو ان کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘1988ءمیں آئی۔یہ اپنے وقت کی سپر ڈوپر ہٹ فلم تھی اور اس کے بعد عامر خان نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دینے والے عامر خان 40کروڑ بھارتی روپے (تقریباً60کروڑ روپے پاکستانی)لیتے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر کی فلم PKنے انہیں بہت زیادہ شہرت دی ۔
رجنی کانتھ
عامر خان کی طرح جنوبی بھارت کی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانتھ بھی40کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں۔بنگلور کے ایک کابسٹیبل کے گھر پیدا ہونے والے رجنی کانتھ نے 1970کی دہائی سے لے کر اب تک تامل فلموں پر راج کیا ہے۔ رجنی کانتھ نے کئی مشہور بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں سے کئی فلمیں ہٹ رہیں۔
سلمان خان
اس کے بعد سلمان خان کا نمبر آتا ہے جو ایک فلم میں کام کرنے کے 35کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں ۔دبنگ خان کے نام سے جانے والے سلمان خان ماضی کے دائیلاگ رائٹر سلیم خان کے بیٹے ہیں۔ ان کی پہلی فلم بطور ہیرو ’میں نے پیار کیا‘ تھی جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
شاہ رخ خان
ان کے نام کا مطلب ’بادشاہ کا چہرہ‘ہے اور اسی لئے انہیں ’کنگ خان‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی والدہ کا خیال تھا کہ شاہ رخ کی شکل مشہور بھارتی اداکار دلیپ کمار سے ملتی ہے اس لئے انہیں یقین تھا کہ شاہ رخ خان ایک بڑا ایکٹر بنے گا۔کرئیر کے ابتدائی دنوں میں یہ ویلن کے کرادروں سے معروف ہوئے لیکن پھر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں انہوں نے بطور ہیرو کام کرکے اپنا لوہا منوا لیا۔شاہ رخ خان ایک فلم میں کام کرنے کے 30کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں۔
ہرتیک روشن
ماضی کے ہیرو راکیش روشن کے بیٹے ہرتیک نے بطور چائلڈ سٹار کافی فلموں میں کام کیا لیکن پھر 2000ءمیں ’کہو نہ پیار ہے‘ میں ہیرو کے طور پر آئے اور بہت شہرت سمیٹی۔یہ ایک فلم میں کام کرنے کا 25کروڑ روپیہ بھارتی لیتے ہیں۔
کمل حسن
7نومبر 1954ءکو بھارتی صوبے تامل ناڈو میں پیدا ہونے والے کمل حسن نے اب تک 200سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ۔وہ ایک فلم میں کام کرنے کا 25کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں۔

اکشے کمار
ایک وقت تھا کہ اکشے کمار بنکاک کے ہوٹل میں ویٹر کے طور پر کام کرتے تھے لیکن ان کی محنت کی بدولت قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کافی نام بنایا۔اکشے ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 20کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں۔
رنبیر کپور
راج کپور کے پوتے اور رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے رنبیر کپور کی پہلی فلم ’سانوریا‘ تھی لیکن اس نے کوئی خاص بزنس نہیں کیا لیکن پھر انہیں چند اچھی فلمیں مل گئیں اور وہ بھارتی انڈسٹری میں کامیاب ہوگئے۔وہ ایک فلم میں کام کرنے کا 15کروڑ روپے بھارتی لیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment