Saturday, April 4, 2015

لاہور (نیوزڈیسک) عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ سانپ کے زہر کا تریاق زہر سے ہی کیا جاتا ہے لیکن دراصل سانپ کے زہر کے اثر کو زائل کرنے کے لئے ایک دلچسپ اور پیچیدہ عمل کے بعد دوا تیار کی جاتی ہے اور اس عمل میں عموماً بھیڑ یا گھوڑے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سانپ کے زہر کا تریاق تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے جانور کو ڈونر کا کہا جاتا ہے اور اس کے لئے عموماً بھیڑیں اور گھوڑے ہی استعمال ہوتے ہیں۔ ان جانوروں کو تھوڑا تھوڑا زہر لمبے عرصے تک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے جسم میں زہر سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ زہر کے لئے مدافعت پیداہوجانے کے بعد جانور کے جسم سے خون لیا جاتا ہے اور اس میں سے زہر کو ختم کرنے والے اینٹی باڈی خلیوں کو علیحدہ کردیا جاتا ہے۔ ان خلیوں سے سانپ کے زہر کا اثر ختم کرنے والی دوا تیار کی جاتی ہے۔

 بعض اوقات جانوروں کو ایک ہی قسم کے سانپ کا زہر دیا جاتا ہے جبکہ بعض اوقات ایک سے زائد قسم کے سانپوں کے زہر دئیے جاتے ہیں تاکہ ان سے تیار ہونے والی دوا مختلف قسم کے سانپوں کے کاٹنے کے علاج کے لئے استعمال ہوسکے۔ سانپ کے زہر کا تریاق تیار کرنے والے ممالک میں میکسیکو، بھارت، آسٹریلیا، برازیل، کوسٹاریکا اور جنوبی افریقہ سرفہرست ہیں۔

0 comments:

Post a Comment