Sunday, April 5, 2015



ہیلسنکی (نیوز ڈیسک) ذیابیطس جیسے انتہائی تکلیف دہ مرض سے بچاﺅ کے لئے سائنسدانوں نے حیرت انگیز حد تک سادہ اور مزیدار نسخہ بتادیا ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹرن انگلینڈ نے ٹائپ ٹو ذیا بیطس سے بچاﺅ کے بارے میں تحقیق کے دوران 42 سے 60 سال عمر کے 2332 افراد کی گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ریکارڈ کی گئی طبی معلومات کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران معلوم کیا کہ جو افراد ہفتے میں کم از کم چار انڈے کھاتے رہے ان میں ایک انڈہ کھانے والوں کی نسبت ٹائپ ٹو ذیا بیطس کی بیماری 37 فیصد کم تھی۔ چار سے زائد انڈے کھانے کے کوئی خصوصی اثرات نظر نہیں آئے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو ماضی میں کولیسٹرول اور ذیا بیطس کی بیماریوں کی ایک وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نہ صرف ٹائپ ٹو ذیا بیطس سے بچاتے ہیں بلکہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو بھی کم کرتے ہیں۔ اسی طرح سویڈن کی Lund University کی ایک تحقیق میں معلوم کیا گیا ہے کہ چکنائی سے بھرپور دہی اور پنیر استعمال کرنے سے ٹائپ ٹو ذیا بیطس میں تقریباً 25 فیصد کمی ہوجاتی ہے، البتہ گوشت کے استعمال سے اس بیماری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی، پنیراور انڈوں کا باقاعدگی سے استعمال ذیا بیطس سے بچاﺅ کے علاوہ بہترین غذائیت کا بھی ذریعہ ہے۔ دونوں تحقیقات سائنسی جریدے ”امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن“ میں شائع کی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment