Thursday, April 2, 2015

لندن (نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا خوبصورت ترین مرد اور خوبصورت ترین خاتون کیسے نظر آتے ہیں۔ برطانوی تحقیق کاروں نے ای فٹ نامی سافٹ ویئر استعمال کرکے دو تصاویر تیار کیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خوبصورتی کے برطانوی معیار کے مطابق یہ دنیا کا خوبصورت ترین جوڑا ہے۔
 یہ سافٹ ویئر ہونٹوں کی موٹائی، ناک کی لمبائی اور چوڑائی اور بالوں کی مقدار اور لمبائی میں تبدیلیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی آف کینٹ کے سائنسدان ڈاکٹر کرس سلمان کی قیادت میں دو ماہ تک جاری رہنے والی تحقیق میں کمپیوٹر سافٹ ویئر کو خوبصورت ترین مرد اور خاتون کی تصویر تیار کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹر کرس کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سام سنگ کی طرف سے گلیکسی ایس 6 فون کی لانچنگ کے سلسلے میں کروائی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں کمپیوٹر نے برطانوی لوگوں کی آراءپر مشتمل خوبصورت ترین جوڑے کی تصاویر تیار کیں۔
 ان تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین قدرے نسوانی چہرے والے مرد کو زیادہ پسند کرتی ہیں، جن میں جبڑا زیادہ نمایاں نہ ہو، ہونٹوں کی جسامت مناسب ہو اور جبکہ یہ داڑھی مونچھ کے بھی بغیر ہو۔ اس کے برعکس مرد ان مردوں کو زیادہ خوبصورت سمجھتے ہیں کہ جو مردانہ وجاہت کے حامل ہوں اور نرم و نازک نظر نہ آتے ہوں۔ مردوں نے بادامی آنکھوں اور بھرپور لبوں والی خواتین کو خوبصورت قرار دیا ہے، جبکہ فلمی ستاروں نیٹلی پورٹمین، شیرل فرنینڈس، انجلینا جولی اور سٹارلٹ جانسن سے ملتے جلتے چہروں کو خوبصورت ترین قرار دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment