Thursday, April 2, 2015

لاہور (نیوز ڈیسک) آج کل شادیوں کا موسم عروج پر ہے اور آئے روز آپ کسی نہ کسی کی شادی کا کارڈ دیکھتے ہوں گے اور ہر کارڈ پر چار حروف R.S.V.P ضرور لکھے ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ حروف تقریباً ہر شادی کارڈ پر لکھے جاتے ہیں لیکن ان کا مطلب تقریباً کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا۔
 دراصل یہ حروف چار فرانسیسی الفاظ کے مخفف ہیں۔ یہ الفاظ "Repondez Sil Vous Plait" ہیں اور ان کا مطلب ہے ”اگر آپ پسند فرمائیں توجواب دیں“۔ گیارہویں صدی کے انگلینڈ میں فرانسیسی زبان اعلیٰ طبقات میں بطور فیشن بولی جاتی تھی۔ جس طرح آج کل ہمارے ہاں انگریزی زبان کو امراءکا فیشن سمجھا جاتا ہے اسی طرح ایک وقت پر انگریز فرانسیسی زبان کو فیشن سمجھتے تھے اور اسی دور سے ان الفاظ کا استعمال شادی کے دعوت ناموں پر کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں یہ فیشن امریکا میں بھی مقبول ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانسیسی لوگوں نے ان الفاظ کا استعمال ترک کردیا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ اب بھی استعمال ہورہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment